• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ، 18افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں حساس ادارے کے افسرسمیت 18افرادزخمی ہوگئے ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ ائرپورٹ کوسکوارڈرن لیڈرایمل خان یوسف زئی نے بتایاکہ میں کمرشل مارکیٹ میں خریداری کے بعدواپس گھرجارہاتھا تہذیب بیکری کے سامنے گلی میں مجھے 5افرادنے روک لیا اورچھری اورتاروں سے مجھے ماراجس سے میں زخمی ہوگیا اس دوران ان میں سے دوافرادبھی زخمی ہوگئے ملزمان مجھ سے میراموبائل فون چھین کرلے گئے ،تھانہ رتہ امرال کومحمدمسلم ولدخوشحال نے بتایاکہ مسجدمائی شرفاں کے قریب پیدل جارہاتھاکہ دوموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا،تھانہ کینٹ کوکامران جاوید نے بتایاکہ مال روڈپرپی آئی اے آفس کے قریب اصغرکی دکان پر فوٹوکاپی کرانے گیا جہاں اس سے ہاتھاپائی ہوگئی اس نے ہوائی فائرنگ کی اوراسی دوران میرے ہاتھ پرچوٹ آئی ،تھانہ گنج منڈی کو محمد وریام سکنہ نیو ساگر ی سکیم عقب ناولٹی سینما نے بتایا کہ میں چو ہدری طارق ،محمد سلیم ،محمد عارف گھر سے نکلے تو شان عرف اولا ،ظفر اقبال عرف کالو ،چو ہدری ماڑو ،تنویر عرف بھاپا جس نے 12بو رگن سے فائر کئے اور شانی نے خنجر کے وار کئے جس سے میں ، نعمان ،آفاق ،کامرا ن نوید ،علی رضا ،شہبا ز ،ندیم ،محمد نوید ،ظفر اقبال زخمی ہو گئے انہوں نے ہمارے اوپر قاتلانہ حملہ کیا ۔تھانہ بنی کو شازیہ ملک نے بتایا کہ میر ے بھا ئی سا جد علی ،ملک اسد اور ملک ارشاد میر ے گھر میں گھس آئے اور مجھ پر حملہ کر دیا جس سے میرے پائوں کا انگوٹھا زخمی ہو گیا اور سر پر پسٹل کے بٹ مارے اور کمر پر بھی چوٹ آئی وجہ عناد جائیدادکاتنازع ہے ،تھانہ نصیرآبادکو ملک محمدریاض نے بتایا کہ شکیل معہ تین ،چارنامعلوم مسلح افراد نے مجھے ماراپیٹا جس سے میں زخمی ہوگیا،تھانہ ائرپورٹ کو ارشدخان سکنہ عباسی ٹائون نے بتایا کہ میرا بیٹا محسن ارشد خان اپنی گاڑی میں گھر کی طرف آرہاتھا کہ عمران،توقیر،صغیر معہ3نامعلوم مسلح اشخاص نے اس کا راستہ روکا اور اسلحہ کی نوک پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد عارف نے بتایا کہ عرفان اعظم،کامران اعظم،عمران اعظم اور5نامعلوم مسلح ملزموں نے مجھے ماراپیٹا جس سے میں زخمی ہوگیا۔تھانہ مندرہ کو افتخار اؔحمد نے بتایا کہ 12بجے دن جانوروں کے لیے کھل ونڈا لینے کے لئیے موہڑی گاوں جارہا تھا جب میں گائوں میں داخل ہواتو میرے سالے محمد امین نے میرے سر پر وار کلہاڑی کیا میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو دو وار کلہاڑی اور مجھ پر کیے جس سے میں زخمی ہو کر زمین پر گر گیا تو اوپر سے میری سالی تیمینہ امین میری بیوی نگینہ امین اور میری ساس نے مجھ کو پتھر اور اینٹیں مارنا شروع کر دئے اسی دران میرے جیب سے 30ہزارروپے اور میری موٹر سائیکل بھی انہوں نے چھین لی شور کرنے پر اہل محلہ اور میرے بھتیجے نے منت سماجت کر کے چھڑایا۔
تازہ ترین