بھکرکےقصبےمنکیرہ کےقریب جھنگ بھکر روڈ پر کار اور وین کے تصادم میں5افراد جاں بحق اور19زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ کار کا ٹائی راڈ کھلنے کےباعث پیش آیا،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرکار اور وین کی باڈیاں کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہرنکالا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔