عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی صحیح راہ کا تعین اور کرپشن کے گرد گھیرا تنگ کرے گا۔
پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ جس نے بھی فیصلہ قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کی وہ مارا جائے گا۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جج صاحبان نے خود کہا ہے کہ فیصلہ صدیوں یاد رکھا جا ئے گا،مگر ایسا اسی وقت ہوگا ،جب فیصلہ انقلابی ہو، کچھ لوگوں کو سزائیں ہوں اور اس کے نتیجے میں کرپشن کا خاتمہ ہو۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ایسا آئے گا کہ آئندہ کوئی سربراہ مملکت اختیارات کے غلط استعمال کے بارے میں نہیں سوچے گا۔