صوابی( نمائندہ جنگ )عبید الرحمٰن یوسفزئی لیبارٹری اسسٹنٹ ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر جب کہ عنایت اللہ فاروقی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج زیدہ میں منعقدہ اجلاس میں جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سعید الرحمن قریشی اور فنانس سیکرٹری سکندر خان نے بھی شرکت کی ضلع صوابی کے لئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے لئے دیگر عہدیداروں میں سعیدہ جہان سینئر نائب صدر ، جہانزیب نائب صدر ، سجاد خان جوائنٹ سیکرٹری ، ضیاء الرحمن فنانس سیکرٹری اور عزرا وہاب سیکرٹری اطلاعات منتخب کئے گئےمنتخب عہدیداروں نے کمیونٹی کے لئے صوبائی قیادت کے زیر نگرانی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کر تے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سن 1978سے محرومی کا شکار لیبارٹری اسسٹنٹ کو ا پ گریڈ کیا جائے۔