• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

688ذخیرہ اندوزوں کی لسٹ جاری،بہاولپور کا پہلا نمبر

بہاولپور(توصیف احمد)صوبہ بھر میں ٹماٹر،سرخ مرچ اورچکن کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں اضافہ، صوبہ بھر کے 608ذخیرہ اندوزوں کی لسٹیں جاری۔بہاولپور کا پہلا نمبر ‘،پرائس کنٹرول میکنزم کو متحرک کیاجائے،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کابھی حکم جاری۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب سمیت صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ رمضان کے مہینے کے قریب آنے پر روزانہ کی بنیاد پر روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافے کی رپورٹس موصول ہورہی ہیں خصوصا ٹماٹر، سرخ مرچ اور چکن کی قیمتوں میں پورے پنجاب میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے کئے گئے ایک خفیہ سروے کے مطابق پنجاب کے 608سٹاکٹس غیرقانونی طورپر روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ 116ذخیرہ اندوز بہاولپورریجن اور 108فیصل آباد ریجن کے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہورریجن کے 29، شیخوپورہ کے 39، گجرانوالہ کے 50، راولپنڈی کے 46، سرگودھاکے 55، ساہیوال کے 32، ملتان کے 52 اورڈی جی خان کے 81ذخیرہ اندوزوں کاانکشاف ہواہے۔ اس تشویشناک صورتحال پر ضلعی انتظامیہ کوفوری سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،پرائس کنٹرول میکنزم کو متحرک کیاجائے۔ ضلع کی سطح پر ذخیرہ اندوزوں میں لاہور کے 29،شیخوپورہ کے12، قصور کے 12، ننکانہ کے 15، گجرانوالہ کے 18، گجرات کے 9، سیالکوٹ کے 9، منڈی بہاؤالدین کے 4، حافظ آباد کے 7،راولپنڈی کے 35، اٹک کے 5، جہلم کے 4، چکوال کے 2، سرگودھا کے 29،خوشاب کے 9، میانوالی کے 9، بھکرکے 8، فیصل آباد کے 56، جھنگ کے 24، چنیوٹ کے 17، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 11، ساہیوال کے 14، اوکاڑہ کے 7، ملتان کے 22، پاکپتن کے 11، خانیوال کے 11، وہاڑی کے 9، لودھراں کے 10، مظفرگڑ ھ کے 31،ر اجن پور کے 14، لیہ کے 29، بہاولپورکے 39، بہاولنگر کے 45اوررحیم یارخان ضلع کے 32ذخیرہ اندوز شامل ہیں۔
تازہ ترین