بہاولپور(سٹی رپورٹر) بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکردی گئی۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے11رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں میئر بہاول پور میونسپل کارپوریشن بہاول پور عقیل نجم ہاشمی، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاول پور ملک منیر اقبال چنڑ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور، ممبر صوبائی اسمبلی شعیب اویسی، ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی، سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر بی ڈبلیو ایم سی مسز زاہدہ جاوید، سینی ٹیشن ایکسپرٹ سعدیہ یاسمین، پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان بطور بورڈ ممبران شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ بورڈ تحلیل کیے جانے کے بعد لوکل آرڈی ننس ایکٹ کے تحت کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکردی گئی ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا فیصلہ اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔