کراچی (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژ ن کےصدرسیدعلی اوسط،سیکریٹری جنرل رائو کامران محمود، سید ظفر اقبال، قیصر اقبال قادری، ظہیر اختر ، شہزاد میرٹھی،صفدر قریشی نے سانحہ چارسدہ کی پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع میں ملوث اصل ملزمان ہمدردوں انکے سہولت کاروں کے چہرے بے نقاب کئے جائیں،حکو مت دہشت گردی کے مراکز خصوصا وہ مدارس جہاں سے دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہےپرکڑی نگاہ رکھے۔