راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی کی متعدد مذہبی جماعتوں نے آئندہ الیکشن متحد ہو کر لڑنیکااعلان کردیاہے، ضلع راولپنڈی کے تمام قومی اورصوبائی حلقوں میں مشترکہ اُمیدوارکھڑے کیے جائیں گے اورکسی دوسرے امیدوارکی حمایت یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارراولپنڈی کی سنی جماعتوں کے قائدین نے جامع مسجد مبارک چوہڑہڑپال میں مشترکہ اجلاس کےبعد مشترکہ اعلامیہ میں کیا، اجلاس میں پاکستان سنی تحریک کے مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطاءالرحمن دھنیال اور علامہ طاہراقبال چشتی ،جمعیت علمائے پاکستان کے حافظ محمدحسین اورعلامہ عبدالرحمن قریشی، تحریک لبیک یارسول اللہ کے سیدعنایت الحق شاہ، علامہ سرفرازچشتی، تحریک صراط مستقیم کے مفتی وقاراحمدمدنی،جے یوپی (نورانی)کے قاری کامران اخترصدیقی اورسلسلہ سیفیہ کے پیرمحمدقاسم سیفی ودیگر علماءومشائخ نے شرکت کی، اعلامیے میں کہاگیاکہ نظام مصطفیﷺ کے نفاذ،مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ اورنظریہ پاکستان کے احیاءکے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔