صوابی( نمائندہ )صوابی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام موٹر ڈرائیور تیا ز خان ، نصیر محمد ، سر تاج اور محبوب علی اپنے گائوں کڈی سے موضع باجا بام خیل نیزہ بازی ٹورنامنٹ کے لئے آرہے تھے کہ کچکول بانڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور تیاز خان موقع پر جاں بحق جب کہ نصیر محمد، سر تاج اور محبوب علی زخمی ہو گئے جنہیں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وجہ یوں بیان کی ہے کہ عبدالعزیز کی ایما ء پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی ہے جب کہ وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی ہے صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔