خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر دادو میں سیپکوکےافسران نےرینجرز کے ہمراہ بجلی کے نا دہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران چھانو شاہ آباد،دڑو روڈ،ہاؤسنگ سوسائٹی،مین بس اسٹینڈ اور دیگر مقامات پر چھاپے مارکر 25 سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کے بعد شہر کا گشت کرایا۔بعدازاں 19 نادہندگان کی جانب سے بل کی قسط جمع کرانے پر ان کو رہا کر دیا جبکہ باقی 6 افراد کو بی سیکشن تھانہ میں لاک اپ کردیا گیا۔ دریں اثناء سیپکو دادو کے انجینئر مظفر کھہاوڑ نے بتایا ہے کہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر کروڑوں روپے کے بقایاجات ہیں لہٰذا بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔