• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سانگھڑ (صباح نیوز) سانگھڑ ضلع کے حلقہ پی ایس 81 جام نواز علی میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج بروز جمعرات ہوگا،ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے امیدواروں کے درمیان ہوگا،قائد حزب اختلاف اورفنکشنل لیگ کے سابق ایم پی اے جام مدد علی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر نشست خالی ہوئی تھی، پی ایس 81 کے انتخاب بڑے معرکے کی شکل اختیار کرگیا،صدر زرداری اور پیر پگارہ کی جانب سے اپنے اپنے پارٹی کو جتوانے اور ووٹنگ عمل میں بھرپور شرکت کیلئے خصوصی ہدایات کی ہیں۔ سانگھڑ حلقہ پی ایس 81 جام نواز علی سانگھڑ کے ضمنی الیکشن جس کے سات امیدوار ہیں مگر اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جام مدد علی خان اور فنکشنل لیگ کے جام نفیس علی خان میں ہو گا۔
تازہ ترین