تحر یک انصاف کو توقعات ہیں کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عہدے سے محروم ہوجائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصلہ خلاف آیا تو 40 سال تو کیا لوگ پرسوں نواز شریف کو بھول جائیں گے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اہم کیس کےفیصلے سےقبل لال حویلی میں ناشتہ کیا ۔ان کاکہنا ہے کہ قوم کوکرپشن سے آزادمعاشرےمیں دیکھنا چاہتےہیں۔ آج کےفیصلےسےہرصورت میں زلزلہ آئےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخرحکمرانوں نےعوام کوکیادیاہے؟ سب سےپہلےہم نےسپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایاہے۔عمران خان کےساتھ مل کرتبدیلی لائیں گے۔جب تک ہم خودتبدیل نہیں ہوں گےملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہماراکیس62اور63کےتحت نوازشریف کی نااہلی کاکیس ہے،ہم نےسپریم کورٹ کےسامنے372سوال اور21افرادکےنام رکھے۔عدلیہ نے21افرادکونااہل کیا،اسی بنیادپرنوازشریف کوبھی نااہل کریں۔