• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ ائرپورٹس پر ناروا سلوک قابل افسوس ہے،افضل خان

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)یورپی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ پاکستان کے حقیقی سفیروں کے ساتھ وطن عزیز کے ائرپورٹس پر ناروا سلوک قابل افسوس ہے۔ حکومت پاکستان ایسے واقعات کے سدباب کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے تاکہ اوورسیز اپنے ملک میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھ کرجائیں ۔ وہ راجہ محمد افضل کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں مرزا ندیم بیگ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ راجہ رفیق نے تلاوت قرآن اور ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں راجہ رفیق احمد، کونسلر نعیم الحسن، راجہ طارق، مرزا ندیم بیگ، راجہ عبدالمجید، سعید احمد راجہ، راجہ شمس بشیر، چوہدری محمد زمان، راجہ نعیم الیاس، راجہ وسیم الیاس، راجہ سعید اللہ، راجہ ذکاءاللہ، معظم علی، صفدر بھٹی، فیصل ساہی، مرزا غفار بیگ ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین