• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر برطانوی ٹرمپ کے سخت سفری قوانین سے اتفاق کریں گے

لندن (پی اے) سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر برطانوی شہری امریکہ میں داخلے کے لئے انتہائی سخت سفری قوانین سے اتفاق نہیں کریں گے، امریکی رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے مجوزہ قوانین پر غور کر رہے ہیں جس کے ذریعے غیر ملکیوں کو مجبور کیا جائے گا کہ ملک میں داخلے کی اجازت ملنے سے قبل وہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے پاس ورڈز، رابطہ نمبرز اور سیاسی نظریات سے آگاہ کریں سفری سرچ انجن انجن کیاک ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی جانب سے1012 برطانوی بالغان سے کئے گئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نصف سے زائد51فیصد برطانوی ان اقدامات سے اتفاق نہیں کریں گے جبکہ29فیصد کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایسا کرلیں گے تاہم وہ خود کو پرسکون محسوس نہیں کریں گے۔ تقریباً دو تہائی63فیصد افراد نے ان قوانین کو ’’پرائیویسی میں مداخلت‘‘ قرار دیا۔ ریسرچ ظاہر کرتی ہے کہ سخت سفری قوانین متعارف کرائے جانے سے امریکی ٹور ازم انڈسٹری مزید متاثر ہوگی۔ جس ماہ مسٹر ٹرمپ صدر بنے تو شمالی کوریا کا سفر کرنے والے برطانوی وزیٹرز کی تعداد میں کمی جبکہ اس کے برخلاف دنیا کے دیگر حصوں میں جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ قومی شماریاتی دفتر او این ایس کے مطابق جنوری میں برطانیہ سے230,000افراد نے براعظم کا سفر کیا جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ کے دوران جانے والے مسافروں سے17فیصد کم ہیں۔
تازہ ترین