• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،مقدمہ قتل کے مجرم کو2بارسزائےموت کاحکم

گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری فیض الحسن نے ٹانڈہ کے علاقہ بھاگووال کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم تجمل کو 2 بار سزائے موت، 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ 2  بھائی مجرمان عامر شاہ اور قیصر شاہ کو 2,2 بار عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ پر دونوں کو مزید 6,6 ماہ قید بھگتنا ہو گی، عدالت نے مجرم تجمل کی والدہ فرزانہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، دوران کیس سماعت مجرم کا والد انتقال پا چکا  جبکہ مجرمان عامر شاہ اور قیصر شاہ کے بھائی حسن شاہ کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا، استغاثہ کے مطابق مجرمان نے 2012 ء میں دشمنی پر شاہد عباس اور محمد الیاس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ 
تازہ ترین