بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کے ایس ایس پی عمران کشور کی خصوصی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ بہاول پور کے انچارج محمد جمیل نے اپنی ٹیم کے ساتھ قنو والی سے فتو والی تک پنجاب میں جاری تمباکو نوشی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول فتو والی کے طلباء اور عوام اور دیگر لوگوں کے ساتھ پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے تمباکو نوشی کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے اختتام پر طلبا ء اور عوام میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے متعلق تحریری مواد اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔