• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ غیرآئینی غیرقانونی ہے، قانون دان

اسلام آباد(حنیف خالد)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ایڈوکیٹ سید کاظم بخاری کی زیرصدارت اور ان کے رفقا کاہنگائی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک متفقہ قراردادمنظورکی گئی قرارداد میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس میں جو منصفانہ آئینی و قانونی فیصلہ دیاہے اس پر وزیراعظم محمدنوازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فاضل جج صاحبان نے سماعت اور فیصلے تک پہنچنے کے لئے کئی ماہ کی دیانتدار انہ کاوش کی قرارداد میں کہاگیاکہ 20اپریل 2017کا سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔
تازہ ترین