• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کے خلاف عراق کو مزید فوجی مدد نہیں دے سکتے، جرمنی

بغداد (جنگ نیوز) عراق کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف بغداد حکومت کو مزید جرمن فوجی امداد کی فراہمی خارج از امکان ہے۔جرمن وزیرخارجہ نے اپنے دورے کے دوسرے روز شمالی عراق کے کُرد علاقوں کا دورہ کیا ہے۔زیگمار گابریئل کویت سے جرمن فوج کے ایک طیارے کے ذریعے عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے تھے۔ اُن کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ اس سے پہلے کسی بھی حیثیت میں کبھی عراق نہیں گئے۔
تازہ ترین