• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے ساتھی لاپتہ ہونے پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آصف  زرداری کے تین قریبی افراد کے لاپتہ ہونے اور اس پر حکومت کی جانب سے با ضابطہ بیان نہ آنے پر قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے احتجاج جاری رکھا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں حکومت پر سخت تنقید کی اور بعد ازاں ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ پی پی کے ممبران نے دو مواقع پر تقریر کے دوران شیم شیم کا نعرہ بھی لگایا۔ نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی  طاقت عوام کی امنگوں پر بنتی ہے۔ پارلیمنٹ  عوام کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ان کا تحفظ کرتی ہے۔ آج دسواں دن ہے کہ ہم احتجاج کررہے ہیں۔ اس پارلیمنٹ نے23 ویں آئینی ترمیم کی تو اس وقت ان تحفظات کا اظہار کیا گیا اس کا سیاسی لوگوں پر اطلاق ہوگا۔ اعلیٰ سطح سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ایسا نہ ہوگا۔  قانون میں ہے کہ جسے گرفتار کیا جائیگا۔ اسے 24 گھنٹے ہر عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ آئین میں اسے تحفظ دیا گیا۔ دس دن گزر گئے ، پارلیمنٹ اتنی بے بس اور کمزور ہو گئی ہے کہ کوئی جواب نہیں آرہا۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنی کمزورنہیں دیکھی ۔ پی پی پی کی جانب سے شیم شیم کا نعرہ ل گایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمنٹ پر پرویز مشرف کا  سایہ تھا وہ اتنی کمزور نہیں تھی۔
تازہ ترین