اسلام آباد (آن لائن)پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کی زبان پھسل گئی اورکہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں انشااللہ نو ن لیگ جیتے گی اور قانون کی حکمرانی بھی ہو گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے پیشین گوئی کر رہے تھے کہ ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔ انہوں نے پہلے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں انشااللہ (ن) لیگ جیتے گی اسی دوران انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو معروف رہنما نے ن لیگ کے بجائے قانون کی جیت کی بات کردی جب شیخ رشید سنبھل کر بولے تو انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں قانون جیتے گا اور آئین و قانون کی حکمرانی ہو گی ۔