• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناماکیس کا عدالتی فیصلہ عالمی میڈیاکی شہ سرخیوں کی زینت

Panama Court Case Adorn The Global Media Headlines
پاناماکیس میں عدالتی فیصلےکو عالمی میڈیانے بھی شہ سرخیوں کی زینت بنایا۔امریکا، یورپ، بھارت اور پڑوسی ملک چین کےاخبارات اور ٹی وی چینلزنے اس فیصلےکےنواز شریف پراثرات کاجائزہ لیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نواز شریف بال بال بچے ہیں تاہم عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے مالی معاملات کی مزید تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ فیصلے سے نوازشریف اور ان کی حکمراں جماعت کو سیاسی دھچکا لگا ہے اور ان کے سیاسی مخالفین کو انہیں ٹارگٹ کرنے کا مزید موقع مل گیا ہے ۔ نواز شریف ابھی مشکل سے نکلے نہیں ہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ فی الحال تو نواز شریف کرپشن کےکیس میں اس بار بچ گئے ہیں تاہم سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن تک ان کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئی ہیں ۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق اب وزیر اعظم نواز شریف کو نئی تشکیل جانے والی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا ہوگا ۔

الجزیرہ نے ہیڈ لائن لگائی کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نواز شریف کو ہٹانے کے لیے ثبوت کافی نہیں ہیں ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم کی کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔

ہندوستان ٹائمز کا کہنا تھا کہ نواز شریف فی الحال تو بچ گئے ہیں تاہم سپریم کورٹ نے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

چائنا ٹیلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ناکافی شواہد ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی بھی ضرورت ہے ۔

https://www.dawn.com/news/1328162
تازہ ترین