سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھاپولیس نے سروں کی قیمت رکھنے والے دو خطر نا ک اشتہا ر ی ملز م گرفتار کرلئے ۔اس سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ذوالفقار حمیدکی زیر صدارت ہیڈ منی والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر رقم تفویض کرنے کے حوالے سے میٹنگ کانفرنس روم آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمیانوالی صادق علی ڈوگر ، ایس پی آر آئی بی سرگودھا ریجن غلام جیلانی اور ڈی ایس پی لیگل سرگودھا ریجن ثناء اللہ خان نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع میانوالی کے دو ہیڈ منی والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے بعد ان کے سر کی قیمت تفویض کرنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔مجرم اشتہاری محمد بابر عرف بابر کے سر کی قیمت دو لاکھ روپے مقرر تھی جو قتل ،رہزنی و دیگر 10 مقدمات میں تھانہ موسیٰ خیل،عیسیٰ خیل،صدر،پپلاں،چھدرو،واں بھچراں اور ہرنولی کو مطلوب تھا۔ دوسرا اشتہاری محمد سلیم کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر تھی جو تھانہ موسیٰ خیل،سٹی،واں بھچراں، چھدرو،چکڑالہ اور صدر کی پولیس کو قتل،اغواء،اقدام قتل، دہشت گردی ،پولیس مقابلہ و دیگر 11مقدمات میں مطلوب تھا۔آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے دونوں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ مزید براں انعامی رقم کی تفویض کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو تحریری طور پر سفارش کی ہے۔