کوئٹہ (خ ن)بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گوادر میں دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیپسٹی بلڈنگ پلان کے تحت ورکشاپ کا مقصد ضلعی سطح پر تمام ڈی ڈی او اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران کو متعلقہ قواعد سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھی۔ ورکشاپ میں ضلع گوادر، پنجگور اور تربت کے مختلف محکموں کے آفیسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔ بی پی پی آر اے کی طرف سے ڈائریکٹر سی بی محمد زوہیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی عبدالحمید بزدار، ڈائریکٹر ایم اینڈ بی جہانزیب ملک، ڈائریکٹر ایم آئی ایس غلام جان نصیر اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ مبشر علی خان نے سیشنز کروائے۔ شرکاء کو لیکچر کے ساتھ ساتھ مختلف ایکسرسائزز بھی کرائی گئیں۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدیتی نے بی پی پی آر اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس مستقبل میں بھی منعقد ہونی چاہئیں۔ آخر میں شرکاء کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ الوداع کیا گیا۔