بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کرسچن ونگ جماعت اسلامی بہاول پور سٹی کے زیر اہتمام سٹی صدر مشتاق مسیح کی رہائشگاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز دعا سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشتاق کھوکھر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی روایات پیش نظر اپنے غریب بہن بھائیوں کی امداد کی گئی ،تقریب کے آخر میں غریب اور نادار خواتین میں کپڑے اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری چوہدری یوسف کھوکھر چیئر مین فاروق تبسم نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو کہ غریب اور نادار ہیں ، تقریب میں نبیل مسیح بھٹی،کاشف سندھو،جاوید صادق،فیصل کھوکھر و دیگر نے شرکت کی۔