بہاولپور(سٹی رپورٹر) بابافریدفٹ بال کلب کے زیراہتمام انٹرکلبز فروغ فٹ بال ٹورنامنٹ کے چھٹے روز افغان فٹ بال کلب اوربابافریدفٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلاگیا،افغان فٹ بال کلب کے وقارقریشی نے میچ کے آخری لمحات میں ہیڈ گول کرکے اپنی ٹیم کوسبقت دلادی جومیچ کے اختتام تک برقراررہی اس طرح افغان فٹ بال کلب نے یہ میچ صفرکے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔