راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی شہر سے ہول سیل مارکیٹسکی منتقلی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان کی سربراہی میں تاجروں پر مشتمل دس رکنی کمیٹی نے دو جگہوں کی نشاندہی کی ہے۔جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوادی گئی ہے۔پہلی جگہ توق کیلال اور کلیام مغل ریونیو اسٹیٹ میں ہے۔جبکہ دوسری کلیام مغل اور چھنی شیر عالم ریونیو اسٹیٹ میں واقع ہے۔کمیٹی میں شاہد غفور پراچہ،شہباز عالم،انجم نذیر،کامران سعید،محمد صداقت،محمد نعیم،محمد شمیم کیانی کے علاوہ محکمہ زراعت کے شہزاد اختر اور ایک اضافی رکن شہزاد احمد شامل تھے۔