اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں نے خبردار کیا ہے کہ قانون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ حکومت کو مہنگی پڑیگی۔ مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمٰن ثانی، مولانا عبدالرؤف، مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا محمد طیب فاروقی، قاضی ہارون الرشید، مولانا قاری عبدالوحید قاسمی، مولانا عبدالنعیم، مولانا زہد وسیم و دیگر علماء نے کہاکہ مردان کے افسوسناک واقعہ کی آڑ میں قانون ناموس رسالت پر تنقید ناقابل قبول ہے۔ حکومت عالمی دبائو مسترد کر کے اس قانون میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کرے۔ آرٹیکل 295سی کو چھیڑنے والی حکومت کو ایک منٹ بھی نہیں چلنے دینگے۔