راولپنڈی/واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صحافی مارک سیگل نے کہاہے کہ آصف زرداری کے لابسٹ کے طور پر رجسٹریشن کرائی خدمات نہیں دیں، 2007 کے بعد حکومت پاکستان سے کوئی رقم وصول نہیں کی ، تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو 50لاکھ ڈالردینے کا علم نہیں، دوسری کتاب میں پرویز مشرف کی دھمکیوں کا ذکر کیا۔ بے نظیر بھٹوای میل کے 3مختلف ایڈریسز استعمال کرتی تھیں ، مشرف کی دھمکی اور فونز کال کے وقت عینی شاہد بھی موجود تھی۔ ہفتہ کو بے نظیر قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کی کاپی جاری کردی گئی ، مارک سیگل نے اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر قتل کےلئے ایف آئی اے نے مجھ سے رابطہ کیا ۔ میں پیپلز پارٹی کا لابسٹ تھا ۔ آصف زرداری نہیں ، (ن)لیگ کی حکومت کو 5ماہ ہماری فرم نے خدمات دیںِ، آصف زرداری کے لابسٹ کے طور پر رجسٹریشن کرائی ،خدمات نہیں دئیں، 2007کے بعدحکومت پاکستان سے کوئی رقم وصول نہیں کی، فرم کو معاوضہ ملتارہا۔ انہوں نے کہا کہ قتل کیس کی تحقیقات کےلئے اقوام متحدہ کو 50لاکھ ڈالر دینے کا علم نہیں ، میں نے اپنی دوسری کتاب میں بے نظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دھمکیوں کا ذکر کیا، یہ غلط ہے کہ بے نظیر بھٹو نے مجھے ای میل نہیں بھیجی ، بے نظیر بھٹو 3مختلف ای میل ایڈریسز استعمال کرتی تھیِں۔