• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوڈشیڈنگ میں اضافے کی خوشی میں
عوام میں کھیر بانٹنی چاہئے یا حلوہ؟
مامے اور چاچے میں اس بات پر جھگڑا ہو گیا۔
دونوں پنچایت پہنچ گئے۔
مامے نے کھیر کے فوائد پر لمبی تقریر کی۔
چاچے نے حلوے کے فضائل پر طویل خطاب کیا۔
لیکن سرپنچ مطمئن دکھائے نہیں دئیے۔
انھوں نے کھنکار کے گلا صاف کیا۔
پھر فیصلہ سنایا،
’’گاؤں کی پرچون شاپ پر سوجی ختم ہو گئی ہے۔
حلوہ نہیں بنایا جا سکتا۔
ڈوڈو کی بھینس بیمار ہے۔
کھیر کے لئے دودھ دستیاب نہیں۔
پنچایت حکم دیتی ہے کہ
گاؤں کے مامے اور چاچے
گلاب جامنیں بانٹیں۔‘‘
تازہ ترین