• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ ایکٹ 1976میں ترامیم کےخلاف لاہورمیں میڈیکل اسٹور مالکان کا علامتی شٹرڈائون، احتجاجی دھرنا ، مظاہرہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈرگ ایکٹ 1976میں ترامیم اور شیڈول جی کے نفاذ کے خلاف شمالی لاہور کے تمام علاقوںمیں میڈیکل اسٹور مالکان کا علامتی شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاجی دھرنا و مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی چوک ناخدا میں دھرنے اور مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ہفتہ کے روز پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈرگ ایکٹ 1976میں پنجاب اسمبلی کی جانے والی ترامیم اور صوبہ بھر میں شیڈول جاری کے نفاذ کے خلاف جاری احتجاجی کے حوالے سے شمالی لاہور کے علاقوں کوٹ خواجہ سعد ‘مصری شاہ ‘ شاد باغ ‘ بادامی باغ ‘ گھوڑے شاہ روڈ ‘ چائنہ سیکم ‘ گجر پورہ اور دیگر علاقوں میں احتجاجا ہاف ڈے شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور صبح دس بجے سے دوپہر 12بجے تک چوک نا خدا میں احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا جس سے چوک ناخدا اور اس کے آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔احتجاجی مظاہرے سے پی سی آر اے کے چیئر مین اسحاق میو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی پالیسوں کو شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت صوبے میں پچا س پچاس سالوں سے کام کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان سے کاروبار چھین کر انہیں بے روز گار کرنا چاہتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مقررین نے کہاکہ حکمران پانامہ سکینڈل کے بعد اب 3کھرب سے زائد کی فارما سیوٹیکل مارکیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے تیار ہے اور من پسند افراد کو فارما سیوٹیکل مارکیٹ میں لانچ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے شیڈول جی کی پابندیوں سے عام ادویات عوام کی پہنچ سے دور نکل جائیں گی انہوں نے کہا کہ جب تک شیڈول جی کو واپس نہیں لیا جاتا اور ڈرگ ایکٹ میں قاتلانہ ترامیم واپس نہیں لی جاتی اس وقت احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور احتجاجی تحریک کو پورے ملک میں لانچ کر دیا جائے گا ۔  
تازہ ترین