ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےبورڈآف ڈائریکٹرزکی تشکیل اورچیئرمین کمپنی کےانتخاب کےبعدگزشتہ 6ماہ سےزائدعرصہ سےایم ڈی کےخالی عہدےپرتعیناتی کیلئے غوروخوض شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور نئے چیئرمین کمپنی کے انتخاب تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب بورڈ کی تشکیل اور میئرملتان کے نئےچیئرمین منتخب ہونے کے بعد اس اہم معاملے پرغور شروع کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل کمپنی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد شارٹ لسٹنگ بھی ہو چکی ہے۔3 افسران سابق ایم ڈی کمپنی ڈاکٹر عالمگیر، سابق ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مہر محمد یار اور سابق ایم ڈی حسینی ایم ڈی کےعہدے کےمضبوط امیدوارہیں۔