لاہور (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کے لئے39کروڑ روپے کے ’’لیبر بینیفٹ پیکیج‘‘ کا اعلانہے کہ سیاسی لوگ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش نہ کریں‘ سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کو 3.7 بلین ڈالر کا نرم شرائط پر قرضہ ملے گا جوML1 پر لگایا جائے گا‘ اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں آنے والی ریلوے کی زمین اور اسٹرکچر کی پنجاب حکومت ادائیگی کرے گی۔ہفتہ کویہاں پریکس کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے ’’لیبر بینیفٹ پیکیج‘‘ کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ۔