• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی منصوبوں پر بلاوجہ تنقید سے افسوس ہوتا ہے، احسن اقبال

Latest News
لاہور ......وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی منصوبوں پر بلاوجہ تنقید سے افسوس ہوتا ہے ،اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا آغاز اسی سال ہو جائے گا۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے قومی سمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور معاشی استحکام کا بہترین منصوبہ ہے، روٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے پراپیگنڈہ درست نہیں کیونکہ اسٹیک ہولڈر ریاست پاکستان ہے ، صرف پنجاب کو نہیں ، چاروں صوبوں کو یکساں فائدہ ہو گا ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبے کی شفافیت اولین ترجیح ہو گی ،بھارت بھی مجبور ہو کر مخالفت کے بجائے اپنی پالیسی تبدیل کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔

سیمینار میں چینی قونصل جنرل لاہور مسٹر بورن ،الطاف حسن قریشی ،سہیل گوئندی ،جسٹس ر اعجازالا حسن اور ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر تمام شرکا نے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین