ڈگری( نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ضلع میرپورخاص کے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈگری سےایم این ایز میر منور تالپور، ڈگری کے ایم پی اے میر حیات تالپور، شازیہ مری، میرپورخاص کے ایم پی ایز اور سینئر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 11 مختلف محکموں نے ضلع میرپورخاص کے لئے 16 منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں کی کل مالیات 2.929 بلین روپے ہے جس کی مد میں 8 بلین روپے جاری کردیئے ہیں۔ سندھ حکومت نے ضلع میرپورخاص کے 14 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے جس کو 100 فیصد فنڈز جاری کردیئے ہیں تاکہ انہیں جون 2017 تک تکمیل کے مراحل میں لایا جاسکے۔