گجرات (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، مسلم لیگ یوتھ ونگ اور حسین لورز کے زیر اہتمام اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی ظہور الٰہی ہاؤس سے شروع ہو کر گجرات پریس کلب اختتام پذیر ہوئی، ریلی پر تاجروں نے گل پاشی کی، ریلی کے شرکا نے مسلم لیگ کے جھنڈے، پلے کارڈز اور بینر اُٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھےحکمرانو بجلی دو یا استعفیٰ دو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود نے کہا کہ بجلی دینے کے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والوں کا پانامہ لیکس نے اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔