گجرات (نمائندہ جنگ) فنڈز کی عدم دستیابی سے 5 ماہ سے فلٹریشن پلانٹس فلٹر تبدیل نہ کیے جا سکے، شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو چکے ، شہر بھر میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5 کروڑ 76 لاکھ مالیت کے 48 واٹر فلٹر پلانٹس لگائے گئے تھے، واٹر پلانٹس کے فلٹرز کو ہر ماہ تبدیل کیا جاتا تھا تا کہ لوگوں کو صاف پانی بلا تعطل مہیا کیا جا سکے مگر5ماہ سے پلانٹس کے فلٹرز تبدیل نہ کیے جا سکے، جس کی وجہ سے شہری آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، آلودہ پانی پینے سے شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے واٹر پلانٹس کے فلٹرز فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان میونسپل کارپوریشن کے مطابق آئندہ ہفتہ تک نئے فلٹرز لگوا دئیے جائیں گے۔