گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی یوتھ سٹی کے زیر اہتمام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا اور سٹی صدریوتھ محمد یوسف بٹ نے کی ،ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف احتجاجی بینر اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مظہر اقبال رندھاوا کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے دور سے پہلے اور اب کئے جانے والے وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی ہے،ووٹ لینے کے لئے مسلم لیگ ن کا سب سے بڑے وعدہ کا نعرہ لوڈشیڈنگ اور قر ضوں سے پاکستان کو نجات دلوانا تھا ، جس میں ن لیگ اب تک ناکام ہے۔