کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کے نمائندوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانگھڑ کےعوام نے پی پی پی کی قیادت، پالیسوں اور سندھ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے۔ عوام کی مسترد اور لاوارث پارٹیاں پی پی پی کے خلاف جتنا بھی اتحاد بنالیں انکے مقدر میں ناکامی لکھی ہے کیونکہ پی پی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔