شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پی ٹی آئی شیخوپورہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی نامزدگی پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور اس وقت پارٹی کے اندر شدید گروپ بندی پیدا ہوگئی ہے پی ٹی آئی کے باخبر ذرائع کے مطابق بلدیہ شیخوپورہ کے 11کونسلروں نے پارٹی کے ضلعی صدر عمر آفتاب ڈھلوں کو درخواست دی تھی کہ پی ٹی آئی کا سٹی صدر ان 11کونسلروں میں سے کسی ایک کونسلر سٹی صدر بنایا جائے مگر ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پارٹی کے ضلعی صدر دوسرے گروپ کے دباؤ کی وجہ سے ابھی تک سٹی صدر کی نامزدگی کا فیصلہ نہیں کرسکے۔