• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 6اضلاع میں کل سےمردم شماری کا آغاز

ملتان ،سکندرآباد ،ٹھٹھہ صادق آباد  (سٹاف رپورٹر، نامہ نگاران)ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے 6اضلاع میں مردم شماری کا آغازکل سے ہوگا،تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،  کل سے ہاؤس لسٹنگ آپریشن ہو گا جو تین روز تک جاری رہے گا، پاک فوج کے دستے مردم شماری عملے کے ہمراہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے6 اضلاع ملتان ، ساہیوال ، خانیوال ، بہاولنگر ، رحیم یار خان اور لودھراں میں مردم شماری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مردم شماری عملہ گھر گھر جاکر کوائف جمع کرے گااور گھروں پر نمبر بھی لگائے جائیں گے، 28 اپریل سے 7 مئی تک فارم 2 مکمل کیا جائے گا،فارم 2 میں گھروں کی تعداد اور افراد کی تعدادسمیت دیگر اہم کوائف شامل ہوں گے،8 مئی کو بغیر گھر کے افرادکی لسٹیں مرتب کی جائیں گی ، 9 اور 10 مئی کو دستاویزات کی درستی کی جائے گی اور مردم شماری کا میٹریل بلاک 2 کےلئے فراہم کر دیا جائے گا،علاوہ ازیں چھٹی مردم شماری کے سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں کنٹرول قائم کر دیئے گئے،ملتان میں مرکزی کنٹرول روم ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے آفس میں ہو گا،مرکزی کنٹرول روم سمیت ہر تحصیل میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ۔جبکہ گزشتہ روز پاک فوج کے جوانوں کی نگرانی اور سکیورٹی میں مردم شماری عملہ کی طرف سے پہلے ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کی یونین کونسلوں کے چکوک میں خانہ شماری شروع کی گئی،جبکہ مردم شماری مہم کے سلسلہ میں پاک فوج آفیسران،پولیس آفیسران،مردم شماری آفیسران کی ٹھٹھہ صادق آباد نوا ح کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے ساتھ اہم میٹنگ چک نمبر136دس آر میں منعقد ہوئی،مردم شماری کے لئے افسران سمیت 400 پاک فوج نوجوانوں کا دستہ سکندرآباد پہنچ گیا۔
تازہ ترین