ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ہرضلع میں 3،3سینئرسول ججز تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہرضلع میں موجود سینئرسول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے لئےموجودگاڑیاں سینئرسول جج(ایڈمنسٹریشن)کودی جائیں گی جو ضلع میں بطورآفیسرڈائریکٹوریٹ برائے ضلعی عدلیہ لاہورہائیکورٹ لاہورکے طورپر کام کرے گااورڈائریکٹوریٹ کو درکارمعلومات کی روزانہ کی بنیادپر رپورٹس تیارکرے گا، اس ضمن میں ملتان میں صائمہ ریاست کوسینئرسول جج ایڈمنسٹریشن ،محمدنوید اخترکوسینئر سول جج (جوڈیشل)،رانامحمدفاروق وکیل کوسینئرسول جج (گارڈین) تعینات کردیاگیاہے۔