• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں لیگی‘پی پی کارکن آمنے سامنے‘ایک دوسرے کیخلاف نعرے

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے کارکن آمنے سامنے ‘ایک دوسرے کے خلاف نعرے ‘پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابوکیااوردونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو ہاتھا پائی سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو جناح باغ چوک پر پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی میاں نواز شریف کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے وہاں پہنچ گئے۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تاہم اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا اور دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو ہاتھا پائی سے روک دیا‘بعدازاں ن لیگ کے کارکنوں کے چلے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔پیپلز پارٹی کے کارکن پانی اور بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ مسلم لیگی کارکن قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
تازہ ترین