• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری دور میں سی پیک کا نام کسی کو پتہ بھی نہیں تھا، طلال چوہدری

C Pak Name Never Knows Anyone In Zardati Government Talal Chaudhry
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب قوم کو آپ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی دی، اس کا تو جواب دیں، آپ کے دور میں تو سی پیک کا نام بھی کسی کو نہیں پتہ تھا۔

آصف زرداری کے مالا کنڈ میں آج جلسے سے خطاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کریڈٹ پر صرف ایک چیز ہے کہ یہ جیب تراش ہیں، کام صرف نوازشریف کے دور میں ہوئے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب! سندھ کے وسائل لوٹنے کا جواب دیں،5سال جس قوم کو لوٹا اس کا جواب دیں، کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنایا اس کا جواب د یں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے چھوٹے صوبوں کو ہمیشہ ان کے حق سے زیادہ دیا،یہ کرپشن کے آئن اسٹائن ہیں، انہوں نے کرپشن کے نئے نئےطریقے ایجاد کیے،ان کے ادوار میں کرپشن کے اسکینڈلز مشہور ہوئے۔
تازہ ترین