وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کیا ’’گونوازگو‘‘ کہنے سے سیاسی حقیقت تبدیل ہوجائے گی؟پی ٹی آئی میں عمران خان شیخ رشید سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ چڑھائی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ مخالف ووٹ کو پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپنی طرف کرنا چاہتی ہے، وقت سے پہلے گرمی کی لہر آئی اس لیے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی نےپارٹی سےغداری کی تھی،پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں مقابلہ ہے کہ ن لیگ کا اصل مخالف کون ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس، پاناما لیکس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دیں گے،ملکی ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم اہم اقدامات اٹھائیں گے۔
پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ بحث کرتی رہی کہ ثبوت پی ٹی آئی دے،ہم پرالزام لگایا جارہا ہے،کیا پاناما لیکس ہم لے کرآئے ہیں؟