گھوٹکی( نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے دوران اے ایس پی آصف بہادر نے گھوٹکی کے سرحد ہائیر سیکنڈری اسکول سرحد کے امتحانی مراکز پر چھاپہ مارکر مبینہ طور پر نقل کرنے کے الزام میں دو طالبات سائرہ دایو اور طائرہ ملک کو پولیس موبائل میں بٹھاکرمیرپور ماتھیلو لے گئے ۔بعدازاں ایس ایس پی گھوٹکی مقصود احمد بنگش نے حراست میں لی گئی دو طالبات کو والدین کے حوالے کردیا۔ طالبات کو حراست میں لیے جانے کے خلاف ورثاء نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرکے روڈ کو بند کردیا اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا علاوہ ازیں ڈی سی گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکواری ٹیم تشکیل دیدی ۔