خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار)اینٹی کرپشن پولیس جامشورو کے انسپیکٹر محمد نور لاشاری کی قیادت میں ٹیم نے دادو میں ڈی ای او(پرائمری) آفس پر چھاپہ مارکر سابق ڈی ای او دادو کا ریکارڈ قبضےمیں لےلیا۔ چھاپہ مارنے والی ٹیم کے مطابق سابق ڈی ای او نے 2013 میں ریٹائر ہونا تھا لیکن مبینہ جعلسازی کے ذریعے 2015 تنخواہ حاصل کی اور بعد ازاں قاضی عارف ہائی اسکول میں اپنے آپکو جعلی آرڈر کے ذریعے ریٹائر کرایا۔اس سلسلے میں ٹریژری آفس دادو میں جعلسازی پکڑنے کے بعد اسے ریٹائر منٹ کے بعد ملنے والی مراعات معطل کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ٹریژری آفیسر کو بھی بیان کیلئے طلب کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق ڈی ای او کی گرفتاری کیلئے چھاپہ بھی مارے جارہے ہیں ۔ تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔