سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )میئر سرگودھا ملک اسلم نو ید نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرگودھا شہر سے گوالہ کالونی باہر منتقل کر نے کے لئے کا میا بی سے آپریشن جا ر ی ہے اور 80 فیصد سے زائد جا نو روں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے ۔شہر کے گر دونواح کی آ با دیو ں میں مو جو د مویشیوں کوبھی شہر سے باہر منتقل کر نے کے لئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی خصو صی دلچسپی سے گوالہ کا لو نی شہر سے باہر منتقل کر نے میں مد د ملی حالانکہ گذشتہ 25 سال سے مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کر نے کے اقدامات کئے جا رہے تھے مگر کا میا بی نہیں ہو رہی تھی۔ گوالہ کا لو نی اورٹر ک اڈے شہر سے باہر منتقل کر دیئے گئے تو نہ صر ف سرگودھا کی خو ب صورتی میں اضا فہ ہو گا بلکہ سرگودھا شہر تیز ی سے ترقی کر ے گا ۔گوالہ کا لو نی شہر سے باہر منتقل کر نے کو ئی بے روزگا ر نہیں ہو ا بلکہ بہتر روزگار کے مواقع پید ا ہو ئے ہیں۔ شہر ی ہما ر ے ساتھ تعاون کر یں ہم سب مل کر ہی شہر کی بہتر ی کے لئے کا م کر سکتے ہیں ۔