ملتان (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی مدت آج26اپریل کو ختم ہو جائے گی، پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی جانب سے اس حوالے سے آج جشن منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں تقاریب منعقد کی جائیں گی ،کارکنوں کی جانب سے ملتان پریس کلب کے باہر بھی مٹھائی تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،پیپلزپارٹی میڈیا سیل کےانچارج رئیس الدین قریشی اور زونل سیکرٹری انفارمیشن ملک عمران جاوید سمرا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اعلیٰ عدلیہ کے وقار کو بلند کیا ہے ،لیکن پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی ناااہلی ختم ہونا خوش آئند ہے اور یہ پارٹی کے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔