• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Habit Of Nervous Nineties Misbah
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہیں نروس نائنٹیز کی عادت سی ہے، بس اس بار 99 پر ناٹ آؤٹ رہا، کپتان نے یونس خان کو نوجوانوں کےلیے رول ماڈل قرار دیا۔

جمیکا ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح نے کہا کہ مسلسل چھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد جیت کی ضرورت تھی، یقیناً اس فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

مصباح نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، یاسر شاہ کے لیے میچ وننگ کارکردگی دکھانا بہت ضروری تھا ۔

کپتان نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کے عادی ہیں لیکن اس بار وہ 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے کہا کہ یونس خان کا ٹین تھاؤزنڈ کلب میں شامل ہونا بڑا کارنامہ ہے، وہ بڑا کھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے ۔
تازہ ترین