چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آج ہم نےبھارت کو بتادیا کہ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔
نجم سیٹھی نے ’جیونیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کہا ہے کہ 2سیریز نہ کھیلنے سے ہمیں ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔
نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثریت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت بائیکاٹ کی دھمکی دے گا۔